18 نومبر 2017 - 18:34
امریکہ میں پھر فائرنگ کے واقعات، ۱۲ افراد ہلاک

فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بارہ افراد فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بارہ افراد فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گئے۔

گن وائلینس آرکائیو کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے کم سے کم چوالیس واقعات ریکارڈ کیے گئے۔
فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات جارجیا، نیو میکسیکو، ایلی نوائے اور اوکلاہاما میں پیش آئے۔
گن وائلینس آرکائیو نے فائرنگ کے واقعات میں بارہ افراد کی ہلاکت اور اکیس کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
گن وائلینس آرکائیو کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک ملک میں فائرنگ کے چون ہزار سے زیادہ واقعات رونما ہوئے جن میں تیرہ ہزار سے زائد افراد ہلاک اور اٹھائیس ہزار کے قریب زخمی ہوئے۔
امریکہ میں شہری حقوق کے حامی گروہوں کے مطالبے کے باوجود وائٹ ہاؤس اب تک ہتھیاروں کی فروخت کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں کوئی قانونی نہیں بنا سکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲